انڈونیشیا کی پارلیمانی خارجہ کمیٹی نے مشرق وسطی امن کانفرنس کے انعقاد پر تنقید کی ہے – کمیٹی کے رکن متمم الاولی نے امریکہ کی ریاست میری لینڈ کے شہر اناپولس میں منعقدہ امن کانفرنس کو غیر قانونی قرار دیا ہے- انہوں نے کہاکہ امن کانفرنس میں فلسطینی عوام کا نمائندہ وفد شامل نہیں ہے –
متمم الاولی نے جکارتہ میں صحافتی بیان میں کہاہے کہ کانفرنس میں شریک فلسطینی وفد کو قانون ساز اسمبلی کا اعتماد حاصل نہیں ہے – لہذا اسے فلسطینی عوام کی نمائندگی کا کوئی حق نہیں ہے- انہوں نے امن کانفرنس میں انڈونیشیا کے سرکاری وفد کی شرکت پر اظہار افسوس کرتے کہا کہ اس سے فلسطینی عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں- انہوں نے کہاکہ کانفرنس کا انعقاد کرکے عراق اور افغانستان میں ناکامی کے بعد امریکہ اپنی ساکھ بحال کرنے کے لئے کوشاں ہیں –
