غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے ساحل پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے دو فلسطینی پولیس اہلکارشہید اور دیگر پانچ کو زخمی کردیا- تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلسطینی پولیس اہلکار ساحل سمندر پر اپنے سیکورٹی فرائض انجام دے رہے تھے-
پانچ زخمیوں میں تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے- دریں اثناء فلسطینی وزارت داخلہ نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی دھمکی دی ہے- وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینی شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے- فلسطینی عوام اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں اور وہ اسرائیلی رحم و کرم پر قطعاً نہیں رہیں گے-