غزہ کے مشرقی علاقے عبسان میں قابض اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے چار ارکان شہید اور ایک زخمی ہو گیا- اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حماس کے شہید اراکین کی تعداد6 ہو گئی ہے-
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے نماز فجر کے وقت مجاہدین کے ایک ٹھکانے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا- حملے میں ایک مکان بری طرح تباہ ہو گیا جبکہ آس پاس کے کئی مکانات کو بھی جزوی نقصان پہنچا- القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والے اراکین میں سے ایک کی عمر اٹھارہ برس تھی، جبکہ دوسرے بیس سے بائیس سال کی عمر کے تھے- عینی شاہدین کا کہنا ہے قابض فوج کے جاسوس طیاروں نے عبسان کے علاقے میں تین میزائل فائر کیے-
اس سے قبل قابض فوج نے رات کے وقت علاقے میں متعدد دراندازیوں کا بھی ارتکاب کیا- اسرائیلی فوج کی جانب سے دراندازی کی ایک کارروائی میں عبسان میں مسجد بھی شہید ہوگئی- واضح رہے کہ اسی رات قابض فوج نے خان یونس کے علاقے میں آبدوزوں کے ذریعے حملہ کر کے دوپولیس اہلکاروں کو شہید اور پانچ کو زخمی کردیاتھا-
دوسری جانب القسام بریگیڈ کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا بدلہ لینے کی دھمکی دی گئی ہے- بیان میں قابض فوج کے نام ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ حماس کے اراکین اور القسام بریگیڈ کے مجاہدین اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں-