شنبه 03/می/2025

اسرائیلی آرمی چیف کی نیٹو فوجی حکام سے ملاقات

جمعرات 29-نومبر-2007

اسرائیلی چیف آف آرمی سٹاف جنرل گابی اشکنازی نیٹو حکام سے ملاقات کے لیے بروکسل پہنچ گئے ہیں- اسرائیلی آرمی چیف کے اس دورے کا مقصد اسرائیل کو درپیش خطرات اور اس کے حل کے لیے نیٹو فورسز سے تعاون حاصل کرنا ہے-
اس دورے کے دوران اسرائیلی فوج کے سربراہ نیٹو ممالک کے اپنے ہم منصب فوجی حکام سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے- ملاقات میں جنرل گابی اشکنازی گزشتہ برس کی لبنان اسرائیل جنگ میں اسرائیل کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیل سے بھی آگاہ کریں گے- واضح رہے کہ سابق اسرائیلی آرمی چیف جنرل رام ڈان حالوٹس بھی جنرل کے ہمراہ ہیں- ڈان حالوٹس لبنان جنگ میں شکست کے بعد عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے-

مختصر لنک:

کاپی