شنبه 03/می/2025

غرب اردن سے انخلاء کی صورت میں فوج سے علیحدگی کی دھمکی

ہفتہ 1-دسمبر-2007

اسرائیل میں دائیں بازو کی انتہاء پسند یہودی تنظیم ’’کومومیوت‘‘ نے غرب اردن سے یہودی آبادیوں کے انخلاء کے کسی بھی حکومتی منصوبے پر عمل درآمد سے انکار کردیا ہے-
 کومومیوت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن سے یہودی انخلاء کسی صورت میں منظور نہیں اور اگر ایہود اولمرٹ حکومت نے کوئی ایسا فیصلہ کیا تو وہ فوج میں خدمات انجام دینے والے اپنے شہریوں کو بلالیں گے اور انخلاء کی بھرپور مزاحمت کریں گے- اسرائیل ابھی تک غزہ کے ’’غوش قطیف‘‘ کالونی سے انخلاء کے صدمے کو نہیں بھولے وہ ایک نیا صدمہ کیسے برداشت کریں گے- بیان میں غرب اردن میں یہودی آبادکاری کو وسعت دینے کے مختلف منصوبوں پر کام کرنے کا بھی اعادہ کیا گیا-

مختصر لنک:

کاپی