غرب اردن کے مختلف شہروں میں فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ ملیشیا نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے- تفصیلات کے مطابق حکام نے غرب اردن کے شہر طوباس میں حماس کے خلاف آپریشن میں تین حماس اراکین کو گرفتار کرلیا-
دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قید سینکڑوں حماس اسیروں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے- رام اللہ کے ایک تفتیشی مرکز میں سائد عاصی جیل انتظامیہ کے تشدد کے باعث ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں- تشدد کی وجہ سے عاصی کی حالت خراب ہونے پر اسے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے-