دوشنبه 12/می/2025

امریکہ نے اقوام متحدہ میں پیش کردہ قرار داد واپس لے کراسرائیل کی مددکی:خلیل زاد

اتوار 2-دسمبر-2007

اسرائیل کے دبائو پر بش انتظامیہ نے اقوام متحدہ میں قرارداد کے ایک مسودے کو واپس لے لیا ہے – واشنگٹن پوسٹ نے یکم دسمبر کی اشاعت میں خبر دی ہے کہ گزشتہ ہونے والی انا پولیس کانفرنس کی تائید کرتے ہوئے اسرائیلی اور فلسطینی قیادت سے کہاہے کہ وہ قیام امن کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں . امریکی مندوب الیجاندروولف نے کہاہے کہ ہمیں یقین ہے کہ دونوں فریق اپنی ذمہ داریاں محسوس کریں گے اور اس لئے یہ مناسب سمجھا گیا ہے کہ ہم قرار داد واپس لے لیں –
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے 29نومبرکو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرار داد پیش کی تھی کہ اسرائیل اورفلسطین کے درمیان مفاہمت پیدا کرنے کے لئے راہ ہموار کی جائے تاکہ 2008ء کے اختتام سے قبل قیام امن کے معاہدے پر دستخط ہوسکیں – اب امریکہ یہ سمجھتاہے کہ اس قرار داد کی مزید ضرور نہیں ہے اور خلیل زاد کے لئے نازک صورت حال پید ا ہوگئی ہے –
واشنگٹن پوسٹ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے خلیل زاد نے کہاکہ یہ بہتر نہیں ہوا – امریکی سفیر نے اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی بات کی تردید کی کہ ان سے قبل ازیں کوئی مشورہ نہیں کیاگیاتھا اور کہاکہ ان کے سٹاف نے اقوام متحدہ میں اسرائیلی مشن کو اس قرار داد سے تفصیلی طور پر آگاہ کیاتھا- خلیل زاد کاکہناہے کہ اسرائیلی وزیراعظم قرار داد کے متن کو دیکھ کر کسی حد تک تذبذب کا شکار ہوگئے تھے – خلیل زاد کا کہناہے کہ اسرائیل نے قرار داد اس لئے رکوائی ہے کیونکہ وہ قیام امن کے راستے میں کسی اور کی مداخلت پسند نہیں کرتا-

مختصر لنک:

کاپی