دوشنبه 12/می/2025

انا پولیس کی ناکامی کے بعد مزید مذاکرات بے فائدہ ہیں :الرماحی

اتوار 2-دسمبر-2007

فلسطینی قانون ساز کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر محمود الرماحی نے کہاہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات بے فائدہ ہیں کیونکہ انا پولیس کانفرنس کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوئی ہے – اسرائیلی عسقلان جیل سے بھیجے جانے والے اپنے بیان میں رماحی نے کہاہے کہ انا پولیس کانفرنس بھی سراب ہے اور سراب کے پیچھے دوڑنے کی ضرورت نہیں ہے- رماحی کو ساتھیوں سمیت اسرائیلی فوجیوں نے سترہ مہینے قبل اغوا کیاتھا اور وہ سترہ مہینوں سے جیل میں ہیں-
انہوں نے کہا کہ اناپولیس کانفرنس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ اب مذاکرات کے سلسلے کاآغاز ہوجائے گا لیکن یہ مذاکرات کی اندھی دلدل ہے جو فلسطینیوں کو کہیں بھی نہ پہنچائے گی – رماحی نے اپنے خط میں کہاہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں یہ بالکل نہیں کہاکہ وہ فلسطینیوں کو ان کے قانونی حقوق دینے کے لئے تیار ہیں – رماحی نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی قیادت امریکہ کے وعدوں اور اسرائیل کی تسلیوں پر دھوکے پر دھوکہ کھا رہی ہے –

مختصر لنک:

کاپی