دوشنبه 12/می/2025

اسرائیل میں عربوں کے ہاں بچوں کی ولادت کا تناسب یہودیوں سے زیادہ ہے

پیر 3-دسمبر-2007

اسرائیلی آبادی کا ایک تہائی 17 سال سے کم عمر بچوں پر مشتمل ہے- اسرائیل میں بچوں کی تعداد 23 لاکھ 65 ہزار 9 سو ہے، جن میں سولہ لاکھ 33 ہزار یہودی اور 6 لاکھ 56 ہزار 100 عرب بچے ہیں جبکہ 77 ہزار بچوں کو دیگر قومیتوں میں شامل کیا گیا ہے-
مردم شماری کے ادارے کے مطابق یہودی خواتین کے ہاں بچوں کی ولادت کا تناسب 2.8 اور عرب خواتین کے ہاں بچوں کی ولادت کا تناسب 3.7 فیصد ہے- رپورٹ کے مطابق یہودیوں میں مذہبی گھرانوں میں بچوں کی تعداد کا تناسب زیادہ ہے- بیتار عیلیت کی یہودی بستی میں بچوں کا تناسب 63 فیصد، تل السبع اور راھط میں بالترتیب 61.7 فیصد اور 60.9 فیصد ہے- جبکہ دارالحکومت تل ابیب میں بچوں کا تناسب صرف 20 فیصد ہے- بیتار عیلیت اور تل السبع کی بیتان انتہاء پسند یہودیوں کا مرکز تصور کی جاتی ہیں-
 رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں 29 فیصد بچے اپنے والدین جبکہ 8 فیصد والدین سے الگ رہتے ہیں والدین سے الگ رہنے والے بچوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار ہے- اسرائیل کے یہودی بچوں میں مقبول نام نوعا، شیرا، مایا، باعیل، تمار، سارہ، رونی اور اغام ہیں- سب سے مقبول نام نوعا ہے- اسرائیل کی 3.4 فیصد بچیوں کا نام نوعا ہے- بچوں میں سب سے مقبول نام ایتی ہے- 2.5 فیصد بچوں کانام ایتی ہے دیگر مقبول ناموں میں اورے، نوعام، دانیل، ڈیوڈ، عیدو، موشے، یوسیف اور یونتاں شامل ہیں- مسلمانوں میں مقبول نام محمد ، احمد، عبد اور محمود ہیں-

مختصر لنک:

کاپی