یکشنبه 11/می/2025

اسرائیلی افواج فدائی حملوں کے مقابلے کے لیے تیار ہے

پیر 3-دسمبر-2007

اسرائیل کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل غابی اشکنازی نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل پر حماس کے میزائل حملوں کو روکنے کے لیے تمام طاقت بروئے کار لائیں گے- اسرائیل کسی بھی متوقع سیناریو کے لیے بالکل تیار ہے- انہوں نے پارلیمنٹ کی خارجہ و سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ مشرق امن کانفرنس کے ناکام ہونے کی صورت میں تیسری تحریک انتفاضہ چلنے کی توقع نہیں ہے- فلسطینی عوام روز مرہ کے مسائل اور ضروریات زندگی میں پھنسے ہوئے ہیں-
 البتہ قیام امن کی کوششوں کی ناکامی کے باعث مسلح مزاحمتی تنظیموں کی سرگرمیوں میں اضافے کا خطرہ ہے- واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع اور نائب چیف آف آرمی سٹاف ڈان ھارئیل نے نے ریزرو فوجیوں کی مشقیں دیکھنے کے لیے مغربی اسرائیل کا دورہ کیا ہے- انہوں نے دورے کے دوران کہا کہ اسرائیلی افواج مزاحمت کاروں کے فدائی حملوں کے مقابلے کے لیے تیار ہے-

مختصر لنک:

کاپی