اسرائیلی قابض انتظامیہ نے 430ایسے فلسطینیوں کو رہاکردیا ہے جنہوں نے کم و بیش اپنی سزائیں پوری کرلی ہیں اور جن کو سال 2008ء میں رہا ہوجانا تھا، علاوہ ازیں جو بیس گھنٹوں میں 50 فلسطینی گرفتار کرلئے گئے ہیں –
جن لوگو ں کو رہا کیاگیا ہے ان کی اکثریت فتح سے تعلق رکھتی ہے اور وہ حماس کے مقابلے میں اپنی شہرت اور قبولیت میں بے انتہا اضافہ چاہتے ہیں – اسرائیلی فوجیوں نے نابلس شہر کے مغرب میں واقع صنواطہ علاقے سے آٹھ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا،جنین شہر سے بھی اسرائیلی فوجیو ں نے ایک فلسطینی کو گرفتار کرلیا – اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے 42 افراد کو گرفتار کیا ہے-
