اسرائیل نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پولٹ بیورو کے چیئرمین خالد مشعل کے خلاف عالمی عدالت میں جنگی جرائم کا مقدمہ درج کردیا ہے- خالد مشعل کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کا دعوی اسرائیل میں فدائی حملوں کے نتیجوں میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اٹھانے والی تنظیم ’’زاکا‘‘نے عالمی عدالت میں دائر کیا ہے-
تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخباریدیعوت احرونوت کی ویب سائٹ کے مطابق ’’زاکا‘‘نے خالد مشعل کو اسرائیل میں فدائی حملوں میں ہلاک ہونے والے 176یہودیوں کی ہلاکت اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے- زاکاکے چیئرمین یہودازہاف نے کہا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ادارہ موساد خالد مشعل کو اردن میں ہلاک کرنے میں ناکام رہا- ہوسکتا ہے کہ ہم خالد مشعل کو کسی دوسرے ملک میں گرفتار کرانے میں کامیاب ہوجائیں-