جمعه 09/می/2025

غزہ کی پٹی ٹائم بم بن چکی ہے: حماس

بدھ 5-دسمبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی ’’ٹائم بم‘‘ میں تبدیل ہو چکی ہے اور گزشتہ چھ ماہ سے جو اقتصادی گھیرائو کیا گیا ہے کہ وہ انتہائی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے-
غزہ کی پٹی میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزھری نے کہا کہ رفح ٹرمینل کی مسلسل بندش سے جو نقصان ہوگا- اس کا تخمینہ لگانا بھی مشکل ہوگا- انہوں نے تمام متعلقہ لوگوں سے اپیل کی کہ اس ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے جدوجہد کریں-
 انہوں نے کہا کہ رفح ٹرمینل کو کھولنے کی کوشش تیز کردینی چاہیے ہیں تاکہ وقت ہاتھ سے نہ نکل جائے- انہوں نے ذرائع ابلاغ میں آنے والی اس خبر کی تردید کی کہ حماس منصوبہ بنا رہی ہے کہ ٹرمینل کی مسلسل بندش کے خلاف حماس منصوبہ بنارہی ہے کہ غزہ اور مصر کے درمیان جو جنگلہ ہے اسے گرادیا جائے- انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات اس لیے دیے جارہے ہیں تاکہ فلسطینیوں کے خلاف مزید شدید کارروائی ہوسکے-

مختصر لنک:

کاپی