دوشنبه 12/می/2025

غزہ میں اسرائیلی فوج کو فدائی حملہ آوروں کا سامنا کرنا پڑے گا: قدس بریگیڈ

بدھ 5-دسمبر-2007

اسلامی جہاد تحریک کے عسکری بازو قدس بریگیڈ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ستر مرد اور خواتین بمبار تیار بیٹھے ہیں جیسے ہی اسرائیلی قابض فوج کارروائی کرے وہ میدان عمل میں کود پڑیں گے-
قدس بریگیڈ کے ترجمان ابو احمد نے کہا ہے کہ مسلح دستے نے فیصلہ کیا ہے کہ بریگیڈ اس قابل ہو چکا ہے کہ مجدل شہر کے شمال تک پہنچ سکے جو کہ غزہ کی پٹی سے بیس کلو میٹر کے فاصلے پر ہے- انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی کارروائی کی صورت میں اسرائیلی ریاست کے اندر بھی حملہ کیا جائے گا- انہوں نے بتایا کہ ان میزائلوں کو مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے-
علاوہ ازیں غزہ میں واقع فلسطین یونیورسٹی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطینی جماعتیں اسرائیل کی جارحیت کا مل جل کر سامنا کریں گی- حماس کے ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اناپولیس کانفرنس کے بعد اسرائیل کے نہتے شہریوں پر حملوں میں اضافہ ہو چکا ہے- اسلامی جہاد کے راہنماء خالد البطش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اناپولیس کانفرنس مسئلہ فلسطین کوختم کرنے کی ایک اورسازش ہے-
 انہوں نے فتح اور حماس کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کو رعائتیں دیں تاکہ قومی مکالمے کا آغاز ہوسکے اور تنازعے کا خاتمہ ہوسکے- انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے کہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں یک جان رہیں- اس سیمینار میں عوامی محاذ برائے آزادئ فلسطین، جمہوری محاذ برائے آزادئ فلسطین ازور فتح کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا-

مختصر لنک:

کاپی