اسرائیلی عوام کی اکثریت نے حال ہی میں امریکہ میں منعقدہ امن کانفرنس کو بے سود قرار دیاہے- عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے تحت کیے گئے ایک سروے کے مطابق 82 فیصد عوام کا خیال ہے کہ اناپولیس کانفرنس 2008ء کے آخر تک مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکے گی-
دوسری جانب 69 فیصد شہریوں نے اناپولیس کانفرنس کی حمایت کی- 66 فیصد کا کہنا ہے کہ فلسطینی صدر کے ساتھ جذبہ خیر سگالی کے تحت اسرائیل کو مزید لچک کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے- سروے میں کل پانچ ہزار افراد نے شرکت کی جن میں اکثریت نے مطالبہ کیا کہ جب تک صدر محمود عباس اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوجاتے اسرائیل مذاکرات رد کردے-