جمعه 09/می/2025

مصری سرحد سے عازمین حج کی روانگی پر صدر عباس کا اظہار ناراضگی

بدھ 5-دسمبر-2007

غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ کے شہریوں کو ادائیگی حج کے لیے رفح کراسنگ سے اجازت دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے-
 صدر دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر کو ہرگز زیب نہیں دیتا کہ فلسطینی اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عازمین حج کو غزہ کی پٹی سے براہ راست قاھرہ جانے اور وہاں سے حجاز مقدس جانے کی اجازت دے- مصری حکام کی جانب سے سات سو عازمین حج کو فلسطینی اتھارٹی کی اجازت کے بغیر جانے دیا گیا، جس پر فلسطینی حکام کو سخت تشویش ہے-
بیان میں مصری حکام کی طرف سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے تعاون کرنے اور آزادانہ شہریوں کی آمد و رفت پر بھی تشویش ہے- دریں اثناء اسرائیلی اخبار ’’ہارٹز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق صدر عباس اور سلام فیاض دونوں مصری حکام سے سخت ناراض ہیں اور عازمین حج کے اس واقعے کے بعد ان کی ناراضگی میں اضافہ کردیا ہے-
 فلسطینی اتھارٹی اس اقدام کو دوہرے معیار پر مبنی سیاست قرار دے رہی ہے- واضح رہے کہ عازمین حج کے لیے سلام فیاض حکومت نے اسرائیلی زیر کنٹرول راہداریوں سے گزر کر جانا لازمی قرار دیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی