شنبه 03/می/2025

فلسطینی میزائیلوں کی بڑھتی ہوئی رینج پر اسرائیل کا اظہار تشویش

ہفتہ 8-دسمبر-2007

اسرائیلی افواج اور خفیہ اداروں نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ کے تیار کردہ میزائیلوں کی بڑھتی ہوئی رینج پر تشویش کا اظہار کیا ہے-
 اسرائیلی اخبار ’’ہارٹز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق القسام میزائیلوں کی 1948ء کے اندر تک مار کرنے کی صلاحیت کو فوجی حلقوں میں خطرناک خیال کیا جارہا ہے- حالیہ چند دنوں کے دوران حماس کے عسکری ونگ کی طرف سے فائر کردہ میزائیلوں سے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی تنصیبات کو قابل ذکر حدتک نقصان پہنچ چکا ہے-
رپورٹ میں اسرائیلی وزارت دفاع کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس ایسے ہزاروں کی تعداد میں میزائل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ میزائیلوں کی رینج میں اضافے کے علاوہ میزائیلوں کی تباہی کی صلاحیت بھی اضافہ دیکھا گیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی