غرب اردن کے شہر رام اللہ میں قائم اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے ’’اونروا‘‘ کے دفتر پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے قیمتی اشیاء کی توڑ پھوڑ کی- تفصیلات کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب غیر ملکی ماہرین تعلیم اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ کے سلسلے میں دفتر میں موجود تھے-
دریں اثناء اسرائیلی جارحیت پر اقوام متحدہ نے اسرائیلی سے سخت احتجاج کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے- رام اللہ میں ’’اونروا‘‘ کے ترجمان سامی مشعشع نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج کا عالمی ادارے کے دفتر پر حملہ حقوق انسانی کے اداروں کے خلاف نفرت پر مبنی اقدام ہے-
اسرائیلی نہ صرف عالمی ادارے کے خلاف حملوں میں ملوث ہے بلکہ فلسطین میں انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے- ترجمان نے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ اور آرمی چیف گابی اشکنازی سے واقعے کی تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے-