دوشنبه 12/می/2025

اسرائیل امریکی دباؤ کے باوجود یہودی بستیاں تعمیر کرے گا

ہفتہ 8-دسمبر-2007

یہودی بستیوں میں نئے گھروں کی تعمیر روکنے کے حوالے سے امریکی مطالبے کو اسرائیل نے کسی خاطر میں نہیں لایا-
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق چھوٹی چھوٹی بستیوں میں نئی تعمیر نہیں کی جائیں گی البتہ بڑی آبادیوں میں تعمیر کا کام جاری رہے گا- واضح رہے کہ نقشہ راہ میں یہودی بستیوں کا خاتمہ شامل ہے- لیکن اسرائیل نے ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا ہے- امریکی انتظامیہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کو مراعات دینے کے لیے یہودی آبادیوں میں تعمیر کا کام روک دے-
 اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے واشنگٹن وفد بھیجا ہے- جو امریکی انتظامیہ سے یہودی آبادیوں کے خاتمے کے حوالے سے کسی مشترکہ نکتہ پر پہنچنے کی کوشش کریں گے-

مختصر لنک:

کاپی