اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر عزت رشق نے کہا ہے کہ اسرائیل کا القدس میں تین سو نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان امریکہ میں منعقدہ امن کانفرنس کے حقائق سے پردہ اٹھانے کے لیے کافی ہے-
اسرائیل نے اناپولیس کانفرنس میں امریکہ اور دیگر ممالک سے القدس کو یہودیانے اور غرب اردن سمیت فلسطین کے دیگر علاقوں میں ریاستی دہشت گردی جاری رکھنے کا اجازت نامہ حاصل کیا- شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ القدس میں یہودی آبادکاری اور فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کی پامالی سے بچائو فلسطینی عوام کے اتحاد میں مضمر ہے-
انہوں نے تمام فلسطینی سیاسی اور سماجی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ آپس میں مل کر تحریک آزادی کی جدوجہد تیز کریں- رشق نے مزید کہا کہ امریکہ میں منعقدہ نام نہاد امن کانفرنس میں اسرائیلی قیادت نے اپنے تمام مطالبات منوالئے، جبکہ فلسطینی قیادت خاموش تماشائی بنی رہی- انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے اور پس پردہ فلسطینی عوام کے بنیادی اور عالمی سطح پر مسلمہ حقوق پامال کیے جارہے ہیں-
حماس راہنماء نے صدر محمود عباس سے فوری اور غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ کیا- رشق نے امت مسلمہ سے بھی مسئلہ فلسطین کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا-