فلسطینی عسکری تنظیم جہاد اسلامی نے اسرائیل سے روابط اور جنگ بندی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے- غزہ میں جہاد اسلامی کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیل سے جنگ بندی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا-
جب تک اسرائیل کی جارحیت جاری رہے گی مزاحمت سے اس کا جواب دیا جائے گا- بیان میں اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں جنگ بندی کے متعلق نشر ہونے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا- یاد رہے کہ اسرائیلی اخبارات اور ریڈیو پر نشر کی گئی خبروں میں دعوی کیا گیا تھا کہ جہاد اسلامی نے غزہ پر اسرائیلی افواج کے حملے روکنے کی شرط پر راکٹ نہ داغنے کی یقین دہانی کرائی تھی-