سه شنبه 13/می/2025

عرب ممالک سمیت بین الاقوامی دورے پابندیاں ختم کرانے کی کوششیں ہیں: مشعل

ہفتہ 15-دسمبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے چیئرمین خالد مشعل نے تصدیق کی ہے کہ ان کے عرب اور دیگر ممالک کے دورے غزہ پر پابندیوں کو ختم کروانے کے لیے ہیں-
 وائس آف اقصی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے وزراء خارجہ کی قاہرہ میں مجوزہ کانفرنس اور جی سی سی کو بھی ایک خط ارسال کرچکے ہیں تاکہ وہ پابندیاں ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں- عرب ممالک کے دورے اسی سلسلے کی کڑی ہیں- انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران عرب اور یورپی ممالک سے بات چیت کی جائے گی کہ پابندیوں سے فلسطینیوں کو کتنا نقصان ہو رہا ہے-
 خالد مشعل نے اپنے پیغام میں غزہ کے عوام کو مبارک باد دی کہ وہ پابندیوں اور جارحیت کے خلاف بلند حوصلے کا مظاہرہ کررہے ہیں اور ڈٹے ہوئے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی