فلسطینی اتھارٹی کی نگران حکومت کی وزارت داخلہ نے غزہ شہر کے ’’کتیبہ‘‘ علاقے سے فتح سے تعلق رکنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے- ان کے پاس تباہ کن بم موجود تھے- یہ افراد وہاں بم دھماکہ کرنا چاہتے تھے- حماس کے قیام کی بیسویں سالگرہ منانے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہونے والے تھے-
سیکورٹی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ اس علاقے کی حفاظت کے لیے جن سیکورٹی اہل کاروں کو متعین کیا گیا تھا، انہوں نے دو مشتبہ افراد کو موقع سے گرفتار کیا- ان کے پاس اسرائیلی ساختہ بم موجود تھے اور وہ بم حماس کی ریلی کے شرکاء پر پھینک کر تباہی پھیلانا چاہتے تھے- فتح سے تعلق رکھنے والے ذرائع ابلاغ نے اس کی تیاری کررکھی تھی کہ دھماکوں اور عوامی اجتماع میں تباہی کا الزام حماس کے ذمہ لگادیا جائے-
اسرائیلی قابض جیلوں میں حماس سے تعلق رکھنے والے قیدیوں نے رام اللہ میں قائم فلسطینی اتھارٹی کی حکومت پر مغربی کنارے میں حماس کے قیام کی بیسویں سالگرہ منانے پر پابندی عائد کرنے پر تنقید کی- انہوں نے کہا کہ ان تقریبات پر پابندی عائد کرنے سے اسرائیل کو تقویت ملے گی- انہوں نے مغربی کنارے میں ہونے والے حماس کے ساتھ ناروا سلوک پر دیگر جماعتوں کی جانب سے خاموشی کا رویہ اختیار کیے رکھنے پر حیرت کا اظہار کیا- قیدیوں نے کہا کہ صہیونی حکومت اور امریکہ حماس کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہ ہوں گے-