سه شنبه 13/می/2025

حماس کی ریلی میں القسام بریگیڈ کی خواتین کی شرکت

اتوار 16-دسمبر-2007

غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی منعقدہ ریلی میں عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی خواتین اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی- تفصیلات کے مطابق حماس کے 20ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ عوامی ریلی میں شریک خواتین نے ماتھے پرکلمہ طیبہ کی تحریر والی پٹیاں باندھ رکھی تھیں-
 ریلی میں لاکھوں کی تعداد میں شہری شریک ہوئے- واضح رہے کہ فلسطینی تحریک آزادی میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شانہ بشانہ قربانیاں دیتی آئی ہیں- اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ میں خواتین بریگیڈ کا قیام تحریک آزادی کو مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے-

مختصر لنک:

کاپی