پنج شنبه 01/می/2025

رات گئے قابض فوج کی پُرتشدد کارروائیاں ، فلسطینیوں کی مزاحمت

جمعرات 9-جون-2022

مسلح افراد نے گذشتہ رات گئے نابلس کے داخلی راستے پر حوارہ چوکی پر گولیاں برسائیں، جب کہ بیت لحم کے حوسان قصبے میں جھڑپیں رہیں۔

اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے موقع سے فرار ہونے سے قبل حوارہ چوکی پر تعینات اسرائیلی قابض فوج پر فائرنگ بھی کی۔

دریں اثنا، شہری آبادیوں پرقابض فوج کی آنسو گیس کے بموں سے شدید فائرنگ اور حوسان قصبے میں پرتشدد دھاوا بولنے پر پُرتشدد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

کئی نوجوانوں نے حملوں کے جواب میں فوجی گاڑیوں پر پتھر اور خالی بوتلیں پھینکیں۔

مختصر لنک:

کاپی