سه شنبه 13/می/2025

غرب اردن میں حماس کے یوم تاسیس کی تقریبات پر پابندی

پیر 17-دسمبر-2007

فلسطینی اتھارٹی نے غرب اردن میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے 20 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے-
 غرب اردن میں سلام فیاض کی غیر آئینی حکومت نے تقریبات کے حوالے سے حماس کی درخواست مسترد کردی- حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریبات پر پابندی امن عامہ میں پڑنے والے خلل سے بچنے کے لیے لگائی گئی ہے- تقریبات روکنے کے لئے فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکورٹی حکام نے غرب اردن میں حماس راہنماؤں اور کارکنان کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے- عباس ملیشیا نے اس دوران حماس کے کئی اہم راہنماء گرفتار کرلیے ہیں- دریں اثناء حماس نے فلسطینی اتھارٹی اور سلام فیاض کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا- حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس سلام فیاض حکومت کے فیصلے کو ہرگز قبول نہیں کرے گی-
بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں لاکھوں افراد کی حماس کے تاسیسی پروگرام  میں شرکت  سے فلسطینی اتھارٹی بوکھلا گئی ہے اورحماس کے خلاف غیر قانونی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں- بیان میں کہا گیا کہ سلام فیاض انتظامیہ ایک منظم منصوبے کے تحت غرب اردن سے حماس کا صفایا کررہی ہے-

مختصر لنک:

کاپی