سه شنبه 13/می/2025

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے،4 مجاہد شہید

منگل 18-دسمبر-2007

اسرائیلی طیاروں نے بمباری کرکے آج صبح فجر کے وقت اسلامی جہاد کے عسکری ونگ ’’سرایا القدس‘‘ کے تین مجاہدین کو شہید کردیا- وہ شمالی غزہ میں مسجد توبہ میں فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد نکلے تھے کہ اسرائیلی طیاروں نے انہیں نشانہ بنایا-
 شہداء کے جسموں کے ٹکڑے دور دور تک بکھر گئے- دوسری جانب مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج نے سرایا القدس کے ایک مجاہد کو شہید کردیا- شہداء میں کمانڈر محمد الترامسی،اسامہ یاسین، سمیر بکر اور مغربی کنارے میں سرایا القدس کے کمانڈر طارق ابو غالی شامل ہیں- گزشتہ 12 گھنٹوں میں 10مجاہد اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے ہیں- پیر کی رات بھی اسرائیلی طیاروں نے دو فضائی حملے کئے تھے جس میں سرایا القدس کے 6مجاہدین شہید ہوگئے تھے –
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی جنگی طیارے ابھی بھی غزہ کی فضاء میں مسلسل پروازیں کررہے ہیں- مزاحمتی گروپوں نے اپنے مجاہدین کوحملوں سے بچنے کے لئے انتہائی محتاط رہنے کی ہدایات کی ہیں-

مختصر لنک:

کاپی