سه شنبه 13/می/2025

اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں القسام بریگیڈ ، سرایا القدس کے تین مجاہدین شہید

جمعرات 20-دسمبر-2007

عید الاضحی کے دوسرے روزغزہ کے وسطی علاقے میں ایک جھڑپ میں تین فلسطینی مجاہدین شہد  جبکہ سات دیگر زخمی ہو گئے- شہداء میں دو کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری بازو عز الدین القسام بریگیڈ سے بتایا گیا ہے جبکہ تیسرے مجاہد کا تعلق جہاد اسلامی کے عسکری بازو سرایا القدس سے ہے-
 القسام بریگیڈ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے وسطی علاقے شرق المغازی میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کے خلاف مجاہدین نے دلیرانہ مزاحمت کی- انہوں نے کھیتوں میں ایک گھات لگا کردر اندازی پر آمادہ صہیونی دشمن پر ہلہ بول دیا – فائرنگ کے زبردست تبادلے میں  متعدد اسرائیلی فوجیوں کو بھی زخم آئے مگر حتمی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا-
مجاہدین نے اپنے جانبازوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں  انہوں نے عہد کیا کہ وہ اپنی مقدور بھرکوشش کر کے اسرائیلی تسلط کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے-  بیان میں شہداء کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا کیونکہ بھاری فائرنگ کی وجہ سے ان کے جسد خاکی نہیں اٹھائے جا سکے ، تاہم مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع نے القسام بریگیڈ کے شہدا کے نام مجاہد ولید کلاب اور محمود المسحال بتائے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی