یکشنبه 04/می/2025

اسرائیلی وزیروں کی قیدیوں کی رہائی میں نرم شرائط کی حمایت

جمعرات 27-دسمبر-2007

اسرائیلی وزارتی کمیٹی کے پانچ میں سے تین ارکان نے فلسطینی قیدیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی کے معاملہ میں نرم شرائط کی حمایت کی ہے تاکہ گزشتہ برس سے قید یہودی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی عمل میں آسکے-
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزراء حائم رامون، اے وی ڈکٹر اور ایمی ایانون کا خیال ہے کہ شرائط نرم کردی جائیں جبکہ وزیر انصاف ڈینئیل نے اس کی مخالفت کی اور وزیر خارجہ تسیبی لیفنی نے اس کے بارے میں واضح مؤقف اختیار نہیں کیا تاہم جب وہ وزیر انصاف تھیں تو ان کا مؤقف بھی یہی تھا-اس وزارتی کمیٹی کی تشکیل وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے کی تھی-اس  اجلاس کے دوران کمیٹی فیصلہ نہ کرسکی تاہم اس کمیٹی کا اجلاس دوبارہ ہوگا-
اس کمیٹی کے سربراہ رامون ہیں تاہم اس کمیٹی کو کوئی اختیارات حاصل نہیں ہیں- یہ کمیٹی اپنی تجاویز ایہود اولمرٹ کو روانہ کرے گی جو اس کے بارے میں  وزارتی کمیشن سے بات چیت کریں گے-
اسی اثناء میں اسرائیلی وزیر جنگ ایہود باراک قاہرہ جائیں گے اور شالیت کی رہائی کے علاوہ دیگر موضوعات بشمول صحرائے سینا سے غزہ کی پٹی میں سمگلنگ رکوانے میں مصری حکومت کے ناکافی اقدامات سمیت بات چیت کریں گے-

مختصر لنک:

کاپی