اردن کے اخبار ’’الغد‘‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اردن کی امپورٹ کمپنی اسرائیل سے فاضل زہریلا مواد حاصل کر کے اردنی علاقوں میں دفن کرنا شروع کردیا ہے- اس کمپنی نے حکام سے زہریلا فاضل مادہ دفن کرنے کے لیےاجازت نامہ حاصل کیا تھا بعد ازاں اردنی وزیر ماحولیات خالد ایرانی نے کمپنی کو بیرون ملک سے فاضل مواد خرید کر اردن میں دفن کرنے سے روک دیا-
وزیر ماحولیات کے احکامات کے باوجود مذکورہ کمپنی نے اسرائیل سے فاضل مواد حاصل کر کے اردن اور اسرائیل کی حدود میں دفن کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے- دریں اثناء اردنی محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری ایک بیان میں فاضل مواد کے مضر اثرات کے پھیلاو پر تشویش کا اظہار کیا ہے-
بیان کے مطابق فاضل مواد سے خارج ہونے والی گیسوں سے کینسر، جلدی امراض، جگر اور سینے کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں- محکمہ ماحولیات نے فاضل مواد حاصل کرکے زمین میں دفن کرنے والی کمپنی کو بھی خبر دار کیا ہے-