یکشنبه 04/می/2025

یہودی آبادکاری روکنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا: اسرائیل

پیر 31-دسمبر-2007

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے مشیر یعقوب گلانٹی نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی آبادکاری روکنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے-
تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے مضافات میں مزید یہودی آباد کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں اسرائیل اصولی فیصلہ کرچکا ہے- ایک سوال کے جواب میں گلانٹی نے کہا کہ اخبارات میں وزیر اعظم کے حوالے سے آباد کاری روکے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اس طرح کی خبریں غلط فہمیاں پیدا کررہی ہیں- انہوں نے کہا کہ 2008ء میں القدس کے قریب ’’معالیہ ادومیم‘‘ کالونی کے ’’ھارحوما‘‘ بلاک کی تعمیر جاری رکھی جائے گی-
دریں اثناء اسرائیلی وزیر اعظم نے وزیر برائے آبادکاری زئیف بوئم کو ہدایت کی ہے کہ وہ غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں تعمیرات کے نئے منصوبوں کی تفصیلات وزیر اعظم کو پیش کریں تاکہ ان کی حتمی منظوری دی جاسکے- واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے سال 2008ء میں مزید 750 رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کے لیے بھاری بجٹ بھی مختص کردیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی