چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینیوں کو اپنے علاقوں سے بے دخل نہ کیاجائے :یورپی یونین

ہفتہ 5-جنوری-2008

یورپین پارلیمنٹ کی نائب صدر لوئیسامارگنتنی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل منصوبہ بندی کررہاہے کہ فلسطینیوں کو اپنے  آبائی وطن سے نکال باہر کیاجائے-
انہوں نے کہاکہ اسرائیلی حکومت نے اس کا اعلان تو نہیں کیا ہے لیکن اس منصوبے کا سب سے بڑ اعملی ثبوت یہ ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسرائیلی حکومت نے مقامی باشندوں کے خلاف تادیبی اقدامات شروع کردیئے ہیں –
مارگنتنی نے کہاکہ اسرائیلی حکومت نے ان کی قیادت میں اسرائیل جانے والے ایک وفد کو داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے جو اس کا واضح ثبوت ہے کہ فلسطینیوں پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں – یورپی یونین کی نائب صدر نے کہا کہ یورپین یونین کو اپنی ذمہ داری سمجھنا چاہیے اور فلسطینیوں کے ساتھ بھرپور تعاون نہ کرنے پر ان سے معذرت طلب کرنا چاہیے-انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی پالیسیوں مثلاً متنازعہ دیوار کی تعمیر، نیر مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقد س میں نئی رہائشی بستیوں کی تعمیر پر بھی تنقید کی-

مختصر لنک:

کاپی