گزشتہ سال 2007ء میں اسرائیل منتقل ہونے والے یہودیوں کے تناسب میں 6فیصد کمی واقع ہوئی ہے – مہاجرین کے امور کی وزارت کے مطابق 2007ء میں 19700یہودی اسرائیل منتقل ہوئے جوکہ 1989ء سے لے کر اب تک سب سے کم تعداد ہے – 2007ء میں سب سے زیادہ یہودی سابق سوویت یونین کی ریاستوں سے اسرائیل منتقل ہوئے جن کی تعداد 6445ہے –
اتھوپیا سے 3607، شمالی امریکہ کی ریاستوں سے 2957اور فرانس سے 2659 یہودی اسرائیل آئے – مہاجرین کے امور کے اسرائیلی وزیر یعقوب ادرے نے 2007ء میں یہودیوں کے اسرائیل منتقل ہونے میں کمی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ کمی اسرائیل کے لئے سرخ بتی ہے – یہودیوں کو اسرائیل لانے کے لئے کام کیا جانا ضروری ہے –
2007ء میں اسرائیل منتقل ہونے والے یہودیوں میں سے 52 فیصد خواتین جبکہ 35 فیصد شادی شدہ ہیں – ایک تہائی تعلیمی میدان سے تعلق رکھتے ہیں، 15 فیصد اسرائیلی یونیورسٹیوں میں داخل ہوگئے ہیں – 14 فیصد بیت المقدس میں رہائش پذیر ہوئے ہیں- وزارت کے مطابق گزشتہ برسوں میں یہودیوں کی بڑی تعداد اسرائیل چھوڑ کر یورپ اور امریکہ چلی گئی ہے – اسرائیل چھوڑ کر امریکہ جانے والے یہودیوں کی کل تعداد کااندازہ 7 لاکھ ہے –