یکشنبه 04/می/2025

حماس نے دور مار میزائل حاصل کرلیے: اسرائیلی دعوی

منگل 8-جنوری-2008

اسرائیلی خفیہ اداروں نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور دیگر فلسطینی عسکری تنظیموں نے دور مار کرنے والے میزائل حاصل کرلیے ہیں- ذرائع کے مطابق حماس کے پاس ایسے میزائل بڑی تعداد میں موجود ہیں جو اسرائیل کے قلب میں واقع ’’اسدود‘‘ کالونی کو بآسانی نشانہ بناسکتے ہیں-
مزاحمت کاروں کی جانب سے راکٹ لانچر اور مارٹر گولے تیار کرنے کی کوششوں سے اسرائیلی خفیہ اداروں کی توجہ القسام میزائلوں اور دیگر تباہ کن ہتھیاروں سے ہٹ چکی ہے جبکہ حماس نے خفیہ طور پر القسام میزائلوں کو کامیابی سے اپ گریڈ کرلیا ہے- دریں اثناء اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ نے بھی اسرائیلی خفیہ اداروں کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے پاس موجود میزائل ’’کریات جات‘‘ کالونی اور عسقلان شہر کی اسدود بندر گاہ بھی ان میزائلوں کا ہدف بن سکتی ہے-
 رپورٹ کے مطابق حماس آئندہ 6 ہفتوں میں میزائل سازی پر اپنا ہدف پورا کرلے گی- رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے القسام بریگیڈ کو مزید اپ گریڈ کیے جانے کے بعد پانچ لاکھ یہودیوں کی زندگی خطرے سے دوچار ہونے کا اندیشہ ہے- دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کے خلاف اسرائیل کے کسی بڑے حملے میں فوج کو بڑی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے، کیونکہ حماس کے ساتھ ہونے والا مقابلہ اب بہت بڑا معرکہ بن سکتا ہے-

مختصر لنک:

کاپی