جمعه 15/نوامبر/2024

عرب اور اسلامی دنیا مسجد اقصی کے تحفظ کو اول ترجیح بنائیں۔ ناصر الحدمی

اتوار 12-جون-2022

مقدس شہر بیت المقدس کو یہودیانے کی اسرائیلی کوششوں کے خلاف سرگرم کمیٹی کے سربراہ ناصر الحدمی نے  اسرائیلی قابض اتھارٹی کی طرف سے مسجد اقصی کو یہودیانے کی ناپاک سازشوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقصد بیت المقدس پر اسرائیلی اقتدار اعلی کا تسلط قائم کرنا ہے۔

انہوں نے اپنے بیاں میں زور دے کر کہا ”  فلسطینی باشندے پوری استقامت کے ساتھ مسجد اقصی میں موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہیں  تاکہ اسرائیلی سازشوں کا مقابلہ کر سکیں۔

ناصرالحدمی نے خبردار کیا ہے  کہ اسرائیلی قابض اتھارٹی  مسجد اقصی کے خلاف اپنے مذموم مقاصد پر عمل کے لیے قدم بہ قدم آگے بڑھی ہے۔ مسجد کو نقصان پہنچانے اور اس کی جگہ پر اپنا معبد بنانے کی کوشش اسی سلسلے کی کڑی ہے۔” انہوں نے مزید کہا اسرائیلی  قابض اتھارٹی مرحلہ وار آگے بڑھنے کی کوشش میں ہے کیونکہ  ایک ہی ہلے میں سب کچھ کرنے سے  سخت ردعمل ہوگا ۔ اسرئیلی قابض اتھارٹی نہیں چاہتی کہ  صورت حال اس کے قابو سے باہر نہ چلی جائے۔”

انہوں نے تجویز کیا ہے کہ اسرائیلی سازشوں کا توڑ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مسجد اقصی یا پورے مقبوضہ فلسطینی کی سطح پر ایک قومی نقشہ کار طے کیا جائے۔ جس کا واحد مقصد مسجد اقصی پر اسرائیلی حملوں کو روکنا ہو۔ اس منصوبے کو فلسطینی عوام کے ساتھ ساتھ عرب  اور اسلامی دنیاکی بھی پوری حمایت حاصل ہونی چاہیے۔ 

مختصر لنک:

کاپی