چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسلام پسندوں کے خلاف جنگ کے لیے مشترکہ سیکورٹی تعاون کی اسرائیلی تجویز

جمعرات 10-جنوری-2008

اسرائیل نے اسلام پسندوں کے خلاف جنگ کے لیے عرب ممالک کو مشترکہ سیکورٹی تنظیم تشکیل دینے کی تجویز پیش کی ہے- تجویز ان عرب ممالک کو دی گئی ہے جنہوں نے امریکہ کی میری لینڈ ریاست کے شہر اناپولیس شہر میں منعقد ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت کی تھی-
 تجویز میں علاقے میں انسداد دہشت گردی اور مشترکہ دشمنوں کے خلاف جنگ کے لیے سیکورٹی تعاون کا کہا گیا ہے- مشترکہ دشمنوں سے مراد القاعدہ، مصر میں اخوان المسلمون اور فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور اسلامی جہاد ہیں- داخلی اور خارجی خطرات کے مقابلے کے لیے سیکورٹی کا طریقہ کار وضع کرنے کے بھی تجویز دی گئی ہے- سفارتی ذرائع کے مطابق اکثر عرب ممالک نے اسرائیل کی تجویز کو قابل غور نہیں سمجھا

مختصر لنک:

کاپی