یکشنبه 04/می/2025

مزاحمت کار ریلوے پٹڑیوں کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں: اسرائیل

جمعہ 18-جنوری-2008

اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار اسرائیل بھر کی ریلوے لائنوں کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں-
 اسرائیلی ریڈیو رپورٹ کے مطابق پولیس اور فوج نے مشترکہ کارروائیوں میں جہاد اسلامی اور بعض دیگر عسکری گروپوں سے وابستہ افراد گرفتار کیے ہیں، جنہوں ں نے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں بچھائی گئی ریلوے لائنوں کو بارودی سرنگوں سے اڑانے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے- رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ اسرائیلی فوج نے مختلف ریلوے لائنوں کے قریب سے دھماکہ خیز مواد قبضے میں لینے کابھی دعوی کیا تھا-
 اس کے بعد حکام نے ریلوے پٹڑیوں کی کڑی نگرانی شروع کردی ہے- رپورٹ کے مطابق گرفتار فلسطینیوں نے بعض مقامات پر ریلونے لائنوں کو نقصان پہنچانے کا اعتراف بھی کر لیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی