چهارشنبه 30/آوریل/2025

اولمرٹ صدر بش کو یہودی آبادکاری کے جواز پر قائل کرنے میں کامیاب ہو گئے

ہفتہ 19-جنوری-2008

اسرائیلی اخبار’’ہارٹز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر جارج ڈبلیوبش اسرائیل کے دورے کے دوران مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے بعض علاقوں میں یہودی  آبادی میں توسیع کے اسرائیلی منصوبوں پرراضی ہو گئے ہیں-
 رپورٹ کے مطابق صدربش اور اسرائیلی حکام کے درمیان بات چیت میں فلسطینی اتھارٹی کی سے مذکرات جاری رکھنے کے علاوہ ایران کا جوہری پروگرام بھی زیر بحث  یا- صدر بش کے اسرائیل میں ایک روزہ قیام کے دوران وزیر اعظم ایہود اولمرٹ ،صدر شمعون پیزیز اور وزر خارجہ ٹسیبی لیفنی نے صدر بش کو فلسطینی علاقوں میں یہودی  آبادکاری کی ضرورت سے آگاہ کیا اور انہیں  آباد کاری کی توسیع پر قائل کر لیا- رپورٹ میں کہاگیا کہ کہ اسرائیلی وزیر اعظم کی یہ سب سے بڑی کامیابی ہے کہ اس نے امریکہ سے باقاعدہ طور پر نئی تعمیرات شروع کرنے اور پہلے سے جاری تعمیراتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی اجازت لے لی ہے- رپورٹ کے مطابق اسرائیل دورے کے دوران اولمرٹ صدر بش کے ہمراہ رہے اور انہیں راضی کرنے کی کوشش کرتے رہے-
 دوسری جانب صدر بش کی واپسی کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ ،وزیر فاع ایہود باراک اور وزیر برائے لوکل گورنمنٹ کے درمیان ایک اجلاس میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں میں تیزی سے لانے پر اتفاق کیاگیا- اس کے علاوہ غرب اردن کی بعض یہودی کالونیوں سے یہودیوں کے رضاکارانہ طور پر انخلاء کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا ، تاکہ رواں سال کے  آخر تک صدر بش کی ہدایت کے مطابق ایک  آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کی جا سکے-

مختصر لنک:

کاپی