ترکی کے وزیر اعظم طیب رجب اردگان نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے- انہوں نے معاشی ناکہ بندی، ایندھن کی بندش اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کو عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم قرار دیا ہے-
انقرہ میں انصاف و ترقی پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل خود قتل عام کی سیاست پر عمل پیرا ہے اور دنیا کے سامنے فلسطینی مجاہدین کے میزائلوں کا شور برپا کررہا ہے- انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں بچے خواتین اور معصوم لوگ قتل ہو رہے ہیں- بے گناہوں کے قتل پر اسرائیل دنیا کے سامنے جوابدہ ہے- ترک وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی عوام کو معاشی ناکہ بندی کے حصار میں جکڑ کر پوری قوم کو اجتماعی سزا دے رکھی ہے- انہوں نے حماس اور الفتح سمیت تمام فلسطینی سیاسی جماعتوں سے باہمی اتحاد پر زور دیا-