اسرائیلی وزارت دفاع نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی اعلی سطحی قیادت کے قتل کی دھمکی دے دی ہے-
وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق معاشی ناکہ بندی اور فضائی و زمینی حملوں کے ذریعے القسام بریگیڈ کے حملے روکے نہ گئے تو حماس کی اعلی قیادت کو قتل کردیا جائے گا- بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی معاشی ناکہ بندی اور غزہ کا ایندھن روکنے کا مقصد مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کو روکنا ہے- اگر اس ذریعے سے مقاصد حاصل نہ کیے جاسکے تو اسرائیل آخری حربے کے طور پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ بھی کرسکتا ہے تاکہ کم وقت میں مقاصد حاصل کیے جاسکیں-
واضح رہے کہ گزشتہ تین ہفتوں کی اسرائیلی بمباری کے دوران درجنوں فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں-