یکشنبه 04/می/2025

80 فیصد یہودیوں نے غزہ پر فوجی حملوں کی حمایت کردی

جمعرات 24-جنوری-2008

اسرائیلی عوام کی بھاری اکثریت نے غزہ پر فوجی دباؤ جاری رکھنے کی حمایت کرتی ہے- پیمانہ امن کی طرف سے جنوری 2008ء میں کیے گئے سروے کے مطابق 80 فیصد یہودیوں نے غزہ پر فوجی حملے جاری رکھنے کی حمایت کی ہے جبکہ 60 فیصد کا خیال ہے کہ اسرائیلی حکومت کو چاہیے کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے میزائل حملوں کو روکنے کی غرض سے جنگ بندی کا خیال ذہن میں نہ لائے اور حملے جاری رکھے-
حماس کے مقابلے میں مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی سے معاملات کے حوالے سے یہودیوں نے زیادہ نرم رویے کا اظہار کیا ہے- تقریباً پچاس فیصد اسرائیلی عوام کا خیال ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے اسرائیلی حکومت کو نرم رویہ اپنانا چاہیے تاکہ مغوی فوجی شالیت کی رہائی کے امکانات بڑھ سکیں- اسی طرح پچاس فیصد یہودیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل حکومت کو ان معاہدوں کی پابندی کرنی چاہیے جو اس نے امریکہ کے زیر انتظام امن کانفرنس میں فلسطینیوں سے کیے ہیں- اسرائیلی عوام کی اکثریت کے مطابق اسرائیلی افواج کو فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام علاقوں میں گشت نہیں کرنا چاہیے-

مختصر لنک:

کاپی