جمعه 15/نوامبر/2024

ترکی کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا مصر سے رفح کراسنگ کھلا رکھنے کا مطالبہ

ہفتہ 26-جنوری-2008

ترکی میں سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں نے حکومت مصر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ سے ملحقہ سرحد فلسطینی عوام کی آمد و رفت کے لیے کھول دے- ترکی کے دارلحکومت استنبول سے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر غربت اور بھوک کے ستائے فلسطینیوں کی مدد کرے اور اسرائیل اور امریکہ کے دبائو میں نہ آئے-
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل نے غزہ میں معاشی ناکہ بندی مسلط کر کے پورے شہر کو جیل میں تبدیل کردیا ہے- قابض اسرائیل ڈیڑھ ملین سے زائد آبادی سے قیدیوں جیسا سلوک کررہا ہے- ایسے میں امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینی عوام کو اسرائیلی جارحیت اور مظالم سے نجات دلائیں-
 بیان میں ترکی کی حکومت سے بھی غزہ کے شہریوں کی فوری امداد کے لیے قافلے روانہ کرنے کا مطالبہ کیا- ترکی کی سماجی تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں نے اپنے طور پر بھی فلسطینی عوام اور غزہ کے مفلوک الحال شہریوں کی مدد کے لیے امدادی سامان جمع کرنے کا فیصلہ کیا-

مختصر لنک:

کاپی