چهارشنبه 30/آوریل/2025

انٹیلی جنس کے سابق سربراہ کا اسرائیلی حکومت سے جنونی جنگ کے آغاز کا مطالبہ

اتوار 27-جنوری-2008

اسرائیلی فوجی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ عاموس مالکانے حکومت سے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے خلاف جنونی جنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا- انہوں نے ہرتسیلیا کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی افواج حماس کے خلاف مناسب حل تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے-
 اسے اب جنونی جنگ کا آغاز کرنا چاہیے- عاموس مالکا نے فلسطینی مزاحمتی جماعتوں کو متنبہ کیا کہ اسرائیلی حکومت آپے سے باہر آسکتی ہے- عاموس مالکا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسرائیل کے پاس اسٹریٹیجک سطح کی مدافعانہ طاقت نہیں ہے- اسرائیلی افواج کا مقابلہ ان فلسطینیوں سے ہے جن کے پاس خسارے کے لیے کوئی چیز نہیں ہے- فلسطینیوں نے فدائی حملے اسرائیلی افواج کے ہاتھوں ہونے والی ہلاکتوں کے باعث شروع کئے –

مختصر لنک:

کاپی