یکشنبه 04/می/2025

اسرائیل کا ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے بلیسٹک میزائل کا تجربہ

پیر 28-جنوری-2008

اسرائیل نے ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیاہے – سرکاری ریڈیو کے مطابق میزائل تل ابیب کے جنوب میں ماضمیم کے مقام سے داغا گیا-
 یہ میزائل ایٹمی کیمیائی اور جراثیمی مواد کو ساڑھے چار ہزار کلو میٹر تک با آسانی لے جاسکتاہے – نئے بلیسٹک میزائل کے تجربے کے بعد ایران کے بیشتر شہر اس کی زد میں آسکتے ہیں –
 رپورٹ کے مطابق مذکورہ بلیسٹک میزائل زمین سے زمین اور فضا ء میں مار کرنے والے اسرائیل کے پاس پہلے سے موجود ہیں – رپورٹ کے مطابق اسرائیل لبنانی حزب اللہ کے میزائلوں کا توڑ کرنے اور انہیں راستے میں تباہ کرنے کے لئے نئے پیٹریاٹ میزائل بھی تیار کررہاہے جلد ان کا بھی تجربہ کیا جائے گا

مختصر لنک:

کاپی