غزہ کی پٹی کے قریب یہودی کالونی ’’سدیروٹ ‘‘کے آبادکاروں نے حکومت اسرائیل سے محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے –
سدیروٹ سوسائٹی کے چیئرمین شوشان سارہ نے کہاہے کہ حکومت غزہ سے 2005ء کے یہودی انخلاء کی طرز پر سدیروٹ کے مکینوں کے لئے بھی کوئی متبادل مقام کا بندوبست کرے – اسرائیلی اخبار ’’معاریف ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شوشان نے کہاکہ وقت گزرنے کے ساتھ آبادکار فلسطینی راکٹوں سے خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں جبکہ وزیراعظم ایہوداولمرٹ نے ’’القسام ‘‘میزائلوں کے خاتمے لئے فیصلہ کن کاروائی خارج ازامکان قرار دے کر یہودی آبادکاروں کو مزید بے چین اور خطرات سے دوچار کردیا ہے –
انہوں نے کہاکہ حکومت یا تو ان کے لئے مناسب جگہ کا بندوبست کرے یا اقتدار سے الگ ہوجائے تو اور زمام کار ایسے لوگوں کے سپرد کردے جو القسام میزائلوں سے نمٹنے کی اہلیت رکھتی ہو – سدیروٹ کے سربراہ نے کہاکہ انہیں اولمرٹ حکومت سے ہرگز یہ توقع نہیں کہ وہ مجاہدین کے حملوں سے یہودی شہریوں کو محفوظ رکھیں گے – اس کے لئے کوئی فیصلہ کن کاروائی کریں گے –