یکشنبه 04/می/2025

موساد جاسوسی نیٹ ورک وسیع کرنے کے لیے نئی ویب سائٹ جاری کرے گی

منگل 29-جنوری-2008

اسرائیلی خفیہ ادارے ’’موساد‘‘ نے اپنا جاسوسی کا نظام مزید وسیع کرنے کے لیے نئی ویب سائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے-
 اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق موساد نئی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے اہداف و مقاصد اور پالیسیوں کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے اپنی پالیسی میں تبدیلی کررہی ہے- اس ویب سائٹ پر ایک پرفارمہ بھی دیا گیا ہے، جس میں کوئی بھی شخص اپنی اہم بنیادی معلومات فراہم کر کے موساد سے وابستہ ہوسکے گا- خفیہ ادارے کی جانب سے باقاعدہ طور پر دنیا بھر سے ایجنٹوں سے رابطہ کرنے کے حوالے سے ایک اشتہار بھی دیا جائے گا-
اسرائیلی خفیہ ادارے کو معلومات فراہم کرنے کے عوض معقول معاوضہ بھی فراہم کیا جائے گا- رپورٹ کے مطابق خفیہ ادارے سے وابستہ افراد کا اسرائیلی پالیسی پر کاربند ہونا ضروری ہوتا ہے-

مختصر لنک:

کاپی