یکشنبه 04/می/2025

غزہ پر جارحیت کے ذریعے اسرائیل حماس کی طاقت کا اندازہ لگانا چاہتا ہے

منگل 29-جنوری-2008

اسرائیلی اخبارات میں شائع خبروں کے مطابق اسرائیلی افواج کا غزہ کا حملہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی طاقت کا اندازہ لگانے کے لیے ہے-
اسرائیل کی کوشش ہے کہ غزہ پر زیادہ سے زیادہ پرتشدد واقعات کے ذریعے حماس کو جوابی کارروائی کے فیصلہ کن مرحلے تک لے جانا اور اس کے پاس موجود میزائلوں اور خفیہ اسلحہ کا اندازہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے- اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ نے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فوج کو غزہ پر کارروائی میں سخت مشکلات کا سامنا ہے- فوجی کارروائی میں نشانہ بننے والے زیادہ تر عام شہری ہیں-
 اس کے علاوہ فوجی کارروائی کے باعث اسرائیلی فوجی قیدی جلعاد شالیت کی رہائی کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے- رپورٹ کے مطابق حماس کی جوابی حکمت عملی کامیاب جارہی ہے کیونکہ اب تک اسرائیلی فوج کی بمباری سے اس کے نیٹ ورک کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکا-

مختصر لنک:

کاپی