امریکہ کے ایک کثیر الاشاعتی اخبار ’’دی کرسچن سائنس مانیٹر‘‘ نے کہا ہے کہ فلسطین میں قیام امن کے لیے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے مذاکرات ناگزیر ہیں- حماس کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ اور عوامی مقبولیت اب اس امر کی متقاضی ہے کہ فتح پارٹی کے بعد حماس سے بھی مذاکرات کیے جائیں-
اخبار کے اداریے میں کہا گیا کہ حماس نے غزہ کے مفلوک الحال شہریوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جس سے اس کی عوامی پذیرائی میں اضافہ ہو رہا ہے- حماس نے غزہ سے مصر داخل ہونے والے لاکھوں فلسطینیوں کی دوبارہ واپسی کا بندوبست کیا اور انہیں واپس لانے میں کامیاب اقدامات اٹھائے- اخبار نے ایک امریکی تجزیہ کار یارون ارزاحی کا مضمون بھی شائع کیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیل اور امریکہ سے خطے میں قیام امن کے لیے حماس سے مذاکرات کا مطالبہ کیا-