سابق اسرائیلی وزیر دفاع جنرل (ر) موشے یعلون نے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ سے فوری طور پر حکومت سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے-
اسرائیلی ریاست ہرٹزیلیا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے موجودہ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے 2006ء کی لبنان جنگ میں بدترین غلطیاں کیں، لہذا انہیں اب حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں- غزہ کے حالیہ بحران کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت غزہ کے مزاحمت کاروں سے نمٹنے میں بھی ناکام رہی ہے- غزہ کی بجلی اور ایندھن بند کرنے پر یعلون نے موجودہ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایندھن بند کرنے کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں-