یورپی پارلیمنٹ میں قبرص کے رکن کریوکسی تریانا نے غزہ کے خلاف اسرائیلی ناکہ بندی کو جنگی جرم قرار دیا ہے- انہوں نے فلسطینیوں کے حوالے سے یورپی یونین کی پالیسیوں کو تنقید ا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یورپی یونین کی پالیسیاں منافقت پر مبنی ہیں- کریوکسی تریانے کویتی خبر رساں ادارے کونا سے انٹرویو میں کہاکہ غزہ کو دنیا سے کاٹ کر اسرائیلی پندرہ لاکھ افراد کو اجتماعی سزا دینے کی سازش میں مصروف ہے- اسرائیل کا عمل بین الاقوامی قوانین میں جنگی جرم ہے-
واضح رہے کہ کریوکسی تریانا فلسطینی امور کے متعلق یورپی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ ہیں- انہوں نے اسلامی تحریک مزاحمت( حماس) سے مذاکرات نہ کرنے کے یورپی موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یورپی یونین کا حماس سے مذاکرات سے انکار منافقانہ رویہ ہے- یورپی مبصرین کی نگرانی فلسطینی انتخابات میں حماس نے کامیابی حاصل کی- یورپی یونین ین فلسطینی انتخابات کو شفاف قرار دیا- شفاف انتخاب میں کامیاب ہونے والی حکومت سے بات چیت نہ کرنا منافقت ہے-